لاہور: لاہور کی ضلع کچہری نے جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں نامزد معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی مالی اور مواد کی تشہیر پر عائد پابندیوں میں نرمی کا حکم دے دیا ہے۔آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے درج ذیل اہم احکامات جاری کیے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے فریز کیے گئے ڈکی بھائی کے تمام بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ڈکی بھائی کو اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی ہے تاکہ ان کا پیشہ ورانہ کام متاثر نہ ہو۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ (این سی سی آئی اے) کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے تاکہ کیس کی باقاعدہ شہادتوں کا آغاز ہو سکے۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر این سی سی آئی اے کے عدالت میں حاضر نہ ہونے کے باعث کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو ریلیف؛ بینک اکاؤنٹس بحال، این سی سی آئی اے کے گواہ طلب
04:26 PM, 23 Feb, 2026