ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ، حالیہ مذاکرات میں دونوں فریقوں کے درمیان عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا ، صدر مسعود پزشکیان

09:18 AM, 23 Feb, 2026

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت میں کچھ حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، مگر ایران امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور حالیہ مذاکرات میں دونوں فریقوں کے درمیان عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا ہے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورت حال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امریکہ کے اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں ملاقات ہو سکتی ہے۔

عراقچی نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی بھی سفارتی حل کے امکانات موجود ہیں۔

مزیدخبریں