لندن : لندن کے جنوبی علاقے ساؤتھ ہال میں ایک چرچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے نچلے حصے سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق، فوراً 10 فائر ٹرک اور 70 اہلکار موقع پر پہنچے اور چند ہی گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔
یہ آگ چرچ کے نچلے حصے سے شروع ہوئی تھی، جس کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کالز کر کے اطلاع دی، جس پر فائر سٹیشنز سے عملہ تیزی سے موقع پر پہنچا۔ ان کی بروقت کارروائی نے بڑی تباہی کو روک لیا۔