پی آئی اے کی نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم کی سب سے بڑی بولی

05:29 PM, 23 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے حتمی مرحلے میں تین بڈرز نے بولیاں جمع کرائی ہیں۔

عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی 115 ارب روپے دی، لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے، اور ایئر بلیو نے سب سے کم 26.5 ارب روپے کی بولی پیش کی۔ چوتھی کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزرز، نیلامی سے قبل ہی دستبردار ہو گئی۔

اب ریفرنس قیمت طے ہونے کے بعد اسے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ یہ ایک اہم معاشی اقدام ہے اور 20 سال بعد پہلی بار پی آئی اے کی نجکاری ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں