کراچی :حکومت کی طرف سے کیے گئے معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نظر آ رہے ہیں۔ مارکیٹ نے دنیا کی بہترین کارکردگی دکھائی اور گزشتہ دو برس کے دوران مجموعی طور پر 300 فیصد منافع حاصل کیا گیا۔
اس دوران ایکویٹی سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 4 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ اضافہ ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اعتماد کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔