پی آئی اے کی نجکاری: پہلے مرحلے میں تین بولیاں جمع، ریفرنس پرائس کی منظوری

03:40 PM, 23 Dec, 2025

لاہور:قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے اپنی بولیاں جمع کرا دی ہیں۔ نجکاری کمیشن کے بورڈ اجلاس میں ریفرنس پرائس کی منظوری دی گئی، جو اب کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

نیلامی پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر ہو رہی ہے، اور بڈرز کی بولیاں آج سہ پہر ساڑھے چار بجے کھولی جائیں گی۔ مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی سی بورڈ ریزرو پرائس کا جائزہ لے گا اور پی آئی اے کی نجکاری ملک کی معیشت کے لیے ایک اہم معاشی قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 20 سال بعد پہلی بار قومی ایئر لائن کی نجکاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں