ڈھاکہ :بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو کرائے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں اور ان کے حامی انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔
پروفیسر یونس نے کہا کہ عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے اور انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔