نیویارک : ناسا کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے اور سورج کی شدت میں اضافے کی وجہ سے مستقبل میں فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیولز بتدریج کم ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگر فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن کی مقدار بہت زیادہ کم ہو گئی تو یہ زمین پر زندگی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن جائے گا، کیونکہ درخت اور پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو استعمال کرکے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ اگر یہ عمل متاثر ہوا تو انسان سمیت تمام جانداروں کی بقا ممکن نہیں رہے گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا تسلسل جاری رہا، تو آنے والے چند ہزار سال میں زمین پر سانس لینا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر ایک انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قدرتی نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بند کرنی چاہیے اور فوری طور پر ماحول کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، ورنہ کرۂ ارض پر زندگی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،