واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی "امریکا فرسٹ" پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکی سفارت خانے ان کی پالیسیوں کو بہتر طریقے سے ظاہر کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ان سفیروں کے نام نہیں بتائے، جو واپس بلائے گئے ہیں، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ صدر کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر منتخب کریں جو ان کے "امریکا فرسٹ" ایجنڈے کو سپورٹ کریں اور اسے آگے بڑھائیں۔