کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، جس میں 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس 1,71,781 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1,71,204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔