تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگی مشقیں کر رہا ہے اور ان کے اقدامات پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اگر ایران نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا، تاکہ اس مسئلے پر عالمی سطح پر مزید دباؤ ڈالا جا سکے۔
دوسری طرف، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج ہر وقت ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔