کرک: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکار شہید

11:12 AM, 23 Dec, 2025

کرک : کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے بعد موبائل میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔

کرک کے ڈی پی او سعود نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں