پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج ، 75 فیصد حصص کے لیے بولی لگائی جائے گی

09:59 AM, 23 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا اہم عمل آج مکمل ہونے جا رہا ہے، جس میں 75 فیصد حصص کے لیے بولی لگائی جائے گی۔ نجکاری کمیشن نے اس سلسلے میں سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے دس بجے تک وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور دوپہر ساڑھے تین بجے ایک تقریب میں ان بولیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد ادارے کی ترقی اور بہتری پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ 7.5 فیصد رقم قومی خزانے میں جائے گی۔ نجکاری کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ پورا عمل قوانین اور ضوابط کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

بین الاقوامی آبزرورز پی آئی اے کی بولی دیکھنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اور ایوی ایشن ماہر تبسم پردیسی نے اس اہم موقع پر کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ ان کے مطابق، ملک کے بڑے بزنس گروپوں کے پاس پی آئی اے کی بہتری کے لیے مضبوط بزنس پلانز موجود ہیں۔

مزیدخبریں