وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اوساکا ایکسپو 2025 کا دورہ

پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال، عوامی فلاح کے وژن کو سراہا

02:47 PM, 23 Aug, 2025

اوساکا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو 2025 کا دورہ کیا۔ ایکسپو میں آمد پر پاکستانی پویلین میں وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ایکسپو کے مرکزی عنوان "بہتر زندگی کے لیے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل" کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع ترقی، فلاح اور ٹیکنالوجی کے اشتراک کا آئینہ دار ہے۔

ایکسپو میں جان بچانے والے جدید آلات، عوامی سہولیات کی بہتری اور خدماتِ عامہ سے متعلق ٹیکنالوجی کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ مریم نواز نے پاکستانی پویلین میں رکھی گئی اشیاء میں گہری دلچسپی لی اور پویلین کے معیار کو سراہا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی مستقبل کی ضروریات کے مطابق عوامی فلاح اور سمارٹ سلوشنز پر توجہ دے رہا ہے، اور بین الاقوامی مواقع سے سیکھنے اور تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں