ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ

09:20 AM, 23 Aug, 2025

لاہور:آج سے 30 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشیں، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ دریائے سندھ اور دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ تربیلا ڈیم اپنی انتہائی سطح پر پہنچنے کے بعد سپیل ویز کھول دیے گئے ہیں جس سے پانی کا بہاؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

کئی علاقوں میں کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مزیدخبریں