پاکستان نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری شروع کر دی، 3 کارگوز شامل

05:56 PM, 23 Apr, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے فوری طور پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کمپنیوں سے تین کارگوز کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ذرائع کے مطابق بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے، اور اسی روز ان بولیوں کو کھولنے کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ بولیاں اپریل اور مئی کی ترسیلات کے لیے طلب کی گئی ہیں۔ پہلے کارگو کی ترسیل 27 سے 30 اپریل کے دوران ہوگی، دوسرا کارگو یکم سے 7 مئی تک فراہم کیا جائے گا، جبکہ تیسرا کارگو 8 سے 14 مئی کے درمیان پہنچے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں