کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 52 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 714 ڈالر پر آ گیا ہے۔