اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے چینی قیادت کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگی: چینی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف
04:56 PM, 23 Apr, 2026