دفاعِ وطن کا معتبر استعارہ: 'معرکہ حق' کی پہلی سالگرہ، آئی ایس پی آر کا نیا ٹیزر 'بنیان المرصوص' جاری

04:20 PM, 23 Apr, 2026

راولپنڈی : پاکستان کی دفاعی تاریخ میں دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والے "معرکہ حق" کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ اس تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) نے ایک خصوصی ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
ایک سال قبل ہونے والے اس معرکے میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دفاعِ پاکستان کا ایک درخشاں باب رقم کیا تھا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق   دشمن آج بھی "معرکہ حق" میں ہونے والی اپنی ذلت آمیز شکست کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکا ہے۔
 یہ معرکہ پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کی انٹیلی جنس ناکامی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹیزر کا عنوان "ہم ہیں بنیان المرصوص" رکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ     پاکستانی افواج قوم کے ساتھ مل کر ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔    ملکی سالمیت پر آنچ آنے کی صورت میں دشمن کو ویسا ہی جواب ملے گا جیسا ایک سال قبل دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں