نیویارک/لندن: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی چین میں ممکنہ تعطل کے خدشات نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ تازہ ترین کاروباری سیشن کے دوران برطانوی خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 1.73 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالرز 64 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق، خطے میں جاری عدم استحکام نے توانائی کی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی خام تیل (WTI) بھی پیچھے نہیں رہا اور 1.84 فیصد اضافے کے بعد 94 ڈالرز 80 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی کی ایک نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے: برطانوی خام تیل 103 ڈالرز سے تجاوز کر گیا
03:37 PM, 23 Apr, 2026