ناکہ بندی ختم ہو تو بات ہوگی، دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات ناممکن;ایران کا دو ٹوک پیغام

10:56 AM, 23 Apr, 2026

تہران : ایرانی صدر اور حکام نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور مذاکرات کے حوالے سے اہم بیانات جاری کر دیے۔
    صدر مسعود پزشکیان  کاکہنا ہے کہ   ناکہ بندی اور وعدہ خلافیاں مذاکرات کی راہ میں حائل ہیں، ہمیں انصاف پر مبنی حل چاہیے۔

اس حوالے سے     باقر قالیباف کاکہنا ہے کہ  سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو مکمل جنگ بندی کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا، ہم خاموش نہیں رہیں گے۔    اسماعیل بقائی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ  سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے، مگر یہ صرف قومی مفادات کو مقدم رکھ کر ہی ممکن ہے۔ تہران نے واضح کر دیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے اسے مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جا سکتا۔

مزیدخبریں