کراچی : سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن سسٹم فعال کر دیا گیا۔
تمام ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے گاڑی کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
شرجیل میمن کا بڑا حکم: سندھ میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کا داخلہ بند
01:12 PM, 23 Apr, 2026