تہران: ایران نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کو نیا موڑ دیتے ہوئے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی سمندری قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی۔ترجمان پاسدارانِ انقلاب کے مطابق قبضے میں لیے گئے جہازوں، ’’ایم ایس سی فرانسیسی‘‘ اور ’’پیمینوڈس‘‘، کے پاس مطلوبہ سفری اجازت نامے موجود نہیں تھے۔ دونوں جہازوں کو فوری طور پر ایرانی حدود میں واقع بندرگاہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی جہاز کو استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ایران کی جانب سے ویڈیو کا اجرا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب وائٹ ہاؤس مسلسل معاشی دباؤ کا ذکر کر رہا ہے۔ ماہرین اس اقدام کو تہران کی جانب سے ایک 'پاور شو' قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ایران اب بھی آبنائے ہرمز جیسی اہم عالمی تجارتی گزرگاہ پر مکمل اثر و رسوخ رکھتا ہے۔
آبنائے ہرمز میں ایران کی جوابی کارروائی: 2 غیر ملکی جہازوں پر قبضے کی ویڈیو ریلیز
09:48 AM, 23 Apr, 2026