اسلام آباد :پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے ۔اس صورت حال پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں عسکری اور سیاسی قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں بھارت کے اقدامات پر تفصیلی مشاورت اور پاکستان کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
بھارت نے نہ صرف دفاعی اتاشی کو واپس بلا لیا ہے بلکہ پاکستان میں سفارتی عملہ بھی محدود کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ جس تنظیم نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کی، اس کا کوئی مصدقہ وجود سامنے نہیں آ سکا ہے۔