بھارت کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب، فالس فلیگ آپریشن کی سازش: عرفان صدیقی

07:40 PM, 23 Apr, 2025

لاہور: سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملہ دراصل ایک سوچی سمجھی سازش ہے جسے امریکی نائب صدر کے دورے کے موقع پر چالاکی سے انجام دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار پھر جھوٹے ڈراموں کے ذریعے پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن بھارت کا پرانا ہتھیار ہے، جسے وہ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ "کیا یہ اتفاق ہے کہ ہر اہم عالمی دورے کے موقع پر بھارت میں کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے؟" عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور اب ان مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی حملے کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سازش کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اتحاد برقرار ہے، اور عوامی حقوق کی جنگ میں دونوں جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

مزیدخبریں