واٹس ایپ پر اب طویل ویڈیوز سٹیٹس پر لگ سکیں گی ، نیا فیچر پیش کئے جانے کا امکان

04:13 PM, 23 Apr, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کو سٹیٹس یا اسٹوری میں زیادہ لمبی ویڈیو شیئر کرنے کا موقع دینے جا رہا ہے۔ اب تک صارفین صرف ایک منٹ تک کی ویڈیو ہی سٹیٹس پر لگا سکتے تھے، لیکن اب یہ  مدت بڑھا کر 90 سیکنڈ یعنی ڈیڑھ منٹ کرنے کا امکان ہے۔

شروع میں واٹس ایپ پر صرف 30 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جا سکتی تھی، پھر اسے ایک منٹ تک بڑھا دیا گیا۔ اب نئی اپڈیٹ کے تحت ڈیڑھ منٹ کی ویڈیوز کی اجازت دی جا رہی ہے  ، فی الحال یہ فیچر صرف کچھ صارفین کے لیے آزمائشی طور پر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق، جلد ہی اس فیچر کو مزید صارفین تک پہنچایا جائے گا اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو آنے والے چند مہینوں میں یہ سب کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں