انسٹاگرام ریلز ایڈٹ کرنا ہو گا مزید آسان ،میٹا نے موبائل ویڈیوز کی ایڈٹنگ کے لیے "ایڈیٹس" ایپ لانچ کر دی

04:04 PM, 23 Apr, 2025

کیلیفورنیا:میٹا، جو انسٹاگرام کی مالک ہے، نے ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کا عمل مزید آسان بنانے کے لیے ایک نئی ایپ "ایڈیٹس" لانچ کر دی ہے۔ 

"ایڈیٹس" ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین بغیر کسی اضافی ایپ کے ویڈیوز ریکارڈ، ایڈٹ اور اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں موجود ٹائم لائن بیسڈ ایڈیٹنگ، گرین اسکرین فیچر اور ایفیکٹس ویڈیوز کو پروفیشنل ٹچ دینے میں مدد دیتے ہیں

اس ایپ میں صارفین کو ویوور انگیجمنٹ کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں، جس سے ویڈیو کی پرفارمنس کو سمجھنا اور بہتر بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں ایپ میں جدید فیچرز جیسے کہ کی فریم ایڈیٹنگ، اے آئی اسسٹڈ ایڈیٹس اور کولیبریشن ٹولز شامل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں