فواد خان پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں، ’ابیر گلال‘ بن گئی تنازع کا مرکز بن گئی

03:45 PM, 23 Apr, 2025

ممبئی:پہلگام حملے کے بعد بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کی موجودگی پر سوال اٹھا دیے گئے ہیں۔ اس بار ہدف بنی ہے فواد خان کی نئی فلم ابیر گلال،  پر فلمی تنظیموں اور قوم پرست حلقوں نے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں، فواد خان ماضی میں بھی اے دل ہے مشکل کے دوران اسی نوعیت کی تنقید کا سامنا کر چکے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر بار کشمیر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو، الزام پاکستانی فنکاروں اور ان کی فلموں پر لگا دیا جاتا ہے۔

حملے کے محرکات ابھی تک واضح نہیں، تاہم فلم کے خلاف احتجاجی بیانات، بائیکاٹ کی کالز اور پابندی کی تجاویز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ادھر فلمی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ یعنی 9 مئی کو ہی فلم ریلیز کرے گی، اور دبئی میں بین الاقوامی پروموشن جاری ہے۔

مزیدخبریں