پی ایس ایل 10: آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ

02:19 PM, 23 Apr, 2025

ملتان: پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا  اہم میچ آج رات 8 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک ایونٹ میں چاروں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر حاصل کیا ہوا ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز نے چار میچوں میں صرف ایک فتح حاصل کی ہے اور دو پوائنٹس کے ساتھ نیچے کی پوزیشن پر ہے۔

میچ سے پہلے ملتان سلطانز کے بیٹر یاسر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی محنت کے بعد اس موقع تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کپتان محمد رضوان ہر کھلاڑی کو مثبت انداز میں سمجھاتے ہیں اور بیٹنگ کے دوران بھی رہنمائی کرتے ہیں۔ یاسر خان کا کہنا تھا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کی اندر آتی ہوئی گیندوں سے نمٹنے کے لیے خاص پلاننگ کے ساتھ آئے ہیں تاکہ اچھا پرفارم کر یں ۔

مزیدخبریں