ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

01:14 PM, 23 Apr, 2025

اسلام آباد: آج پاکستان کے زیادہ تر علاقے گرم اور خشک رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے مختلف حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں جیسے مری، جہلم، سیالکوٹ، گلیات اور ان کے گردونواح میں جزوی طور پر ابر آلود موسم ہو سکتا ہے، مگر پنجاب کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی محسوس کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے جیسے چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں