لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں پنجاب کے عوام کی زندگی بہتر اور آسان ہو، یہی ان کا خواب اور مشن ہے۔
یہ بات انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ارکانِ اسمبلی نے مریم نواز کی قیادت میں شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں، مہنگائی میں کمی اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کو بھی سراہا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے، اور جو وعدے کیے ہیں، ان شاء اللہ وہ پورے ہوں گے۔