اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ یہ درخواست خیبرپختونخوا کے وزیر سہیل آفریدی نے دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار یا اس کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر کیس ختم کر دیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ چونکہ کوئی پیش نہیں ہوا، اس لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔