اقوام متحدہ اجلاس، شہباز شریف کی آسٹریا اور صومالیہ کے رہنماؤں سے ملاقات

11:12 PM, 22 Sep, 2026

اقوام متحدہ اجلاس، شہباز شریف کی آسٹریا اور صومالیہ کے رہنماؤں سے ملاقات
اقوام متحدہ اجلاس، شہباز شریف کی آسٹریا اور صومالیہ کے رہنماؤں سے ملاقات

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے الگ الگ ملاقات ہوئی۔

 ملاقاتوں میں پاکستان کے آسٹریا اور صومالیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں