طلال چودھری کا پٹرول پمپس کا دورہ، وزیراعظم ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ

05:36 PM, 22 Sep, 2026

اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

 طلال چودھری نے پٹرول پمپس پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور ریلیف سکیم سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 وزیر مملکت کے مطابق اسلام آباد کے 147 پٹرول پمپس پر وزیراعظم کی ریلیف سکیم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

 طلال چودھری نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ پٹرول پمپس پر فسیلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں مستحق شہریوں کو پٹرول کے حصول میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

 دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں