غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے: اسحاق ڈار

04:24 PM, 22 Sep, 2026

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں گروپ آف ایٹ عرب اسلامی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری، آبادکاروں کے تشدد اور مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو سختی سے مسترد کیا۔ اسحاق ڈار نے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں دوٹوک مؤقف اپناتे ہوئے انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کی بنیاد پر ایک خودمختار، آزاد اور متصل فلسطینی ریاست کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں