علاقائی امن اور معاشی روابط: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جاپانی ہم منصب کا تبادلہ خیال

04:09 PM, 22 Sep, 2026

اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جاپان کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، توانائی کی فراہمی اور عالمی سپلائی چینز پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی، دونوںممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، آٹوموبائل اور ڈیجیٹل آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں