بھارت میں نوجوانوں کا روزگار بحران، 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان بے روزگار

01:15 PM, 22 Sep, 2026

نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق سرکاری سروے میں ملک کے 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوانوں کے تعلیم، روزگار یا تربیت سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی نوجوانوں میں گریجویٹس کے لیے بھی ملازمتوں کا حصول بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف 7 فیصد گریجویٹس روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 93 فیصد گریجویٹس ملازمت حاصل نہیں کرسکے۔

 رپورٹ میں نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے درمیان بڑھتے ہوئے خلا کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزگار کے مواقع میں اضافے کے ساتھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر اور معیاری تعلیم فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں