مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ خوراک کی نمائندہ کی ملاقات، 80 ملین ڈالر گرانٹ پر بریفنگ

12:55 PM, 22 Sep, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ خوراک پاکستان کی نمائندہ انیتا ہرش نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں اسکول کھانا پروگرام، غذائیت، سماجی تحفظ اور موسمیاتی لچک کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر بتایا گیا کہ سندھ میں سکول کھانا پروگرام کے لیے امریکی محکمہ زراعت نے 80 ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کردی ہے۔

 پروگرام کے تحت سندھ کے پانچ اضلاع کے ایک ہزار 336 سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تقریباًڈھائی لاکھ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

 ملاقات میں بچوں کو صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی، سماجی تحفظ کے اقدامات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدخبریں