وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے، 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

09:49 AM, 22 Sep, 2026

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں علاقائی و عالمی سلامتی، امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی اقتصادی چیلنجز سمیت اہم معاملات پر پاکستان کی ترجیحات اجاگر کریں گے، جبکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل بھی عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزیدخبریں