محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد، ویمنز ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان

10:26 PM, 22 Sep, 2025

لاہور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر ٹرافی دی۔

انہوں نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر کھلاڑی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، جب کہ سدرہ امین کو مسلسل دو سنچریاں بنانے پر 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلیں اور آخری گیند تک فائٹ کریں، کیونکہ کامیابی ٹیم ورک سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں