برطانیہ کا بڑا اقدام، فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا

09:28 PM, 22 Sep, 2025

لندن:برطانیہ نے فلسطین اتھارٹی کے مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے دیا، جس کے بعد لندن میں فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ برطانیہ یہ فیصلہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

تقریب میں فلسطینی سفیر حسام زملوط نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی جدوجہد کی حمایت ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں جاری اجلاس میں کئی مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں