فلپائن :طاقتور سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا کر شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 295 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی، جس سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔
حکام نے 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور ملک بھر میں اسکولز و دفاتر بند ہیں۔ طوفان چین کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں گوانگ ڈونگ میں 4 لاکھ افراد کو انخلا کرایا جا رہا ہے۔
ہانگ کانگ میں پروازیں معطل، اور اماراتی ایئرلائن نے بھی پروازیں روک دی ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے۔