اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، جن جماعتوں کو رجسٹریشن دی گئی ہے ان میں آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی شامل ہیں۔
آزاد عوام پاکستان پارٹی کی قیادت محمد علی کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔
کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو شفاف اور ضابطے کے مطابق قرار دیتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کو مکمل تسلیم کر لیا ہے۔
یہ دونوں جماعتیں اب انتخابی عمل میں حصہ لینے کی قانونی اہل ہو چکی ہیں، اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پارلیمانی و بلدیاتی انتخابات میں شرکت کی مجاز ہوں گی۔