سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی آئینی درخواستیں واپس کر دیں

02:53 PM, 22 Sep, 2025

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان درخواستوں میں کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں اور آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت عدالت کا دائرہ اختیار کیوں لاگو ہوتا ہے۔ اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواستوں میں فریقین کی مناسب وضاحت اور آئینی بنیادیں شامل نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں