چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا

01:37 PM, 22 Sep, 2025

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 26 ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا ہے جس کا مقصد ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے قواعد و ضوابط بنانے پر غور و خوض کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ججز کی کارکردگی کی جانچ کے حوالے سے رولز بنانے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ اس سے پہلے جسٹس جمال مندوخیل کی قیادت میں ایک کمیٹی نے اس معاملے پر بات چیت کی تھی، جہاں اکثریت نے سفارش کی تھی کہ رولز کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں