پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی

02:18 PM, 22 Sep, 2025

لاہور : لاہور سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 23 ستمبر کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو گی، جہاں تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیم ورلڈکپ کی تیاری کے لیے دو وارم اپ میچز کھیلے گی، پہلا میچ 25 ستمبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف اور دوسرا 28 ستمبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوگا۔

ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا، جبکہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 5 اکتوبر کو طے ہے۔مزید میچز میں پاکستان 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 15 اکتوبر کو انگلینڈ، 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، اور 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں