کیلیفورنیا ؛ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا پرسنلائزیشن فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اپنی گفتگو کا انداز اپنی پسند اور ترجیحات کے مطابق تبدیل کر سکیں گے۔
کمپنی کے سی ای او سام آلٹ مین نے ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ اس فیچر میں مختلف پرسنلٹی آپشنز شامل ہیں، جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd، تاکہ صارفین بات چیت کے انداز کو اپنی مرضی سے منتخب کر سکیں۔
اس کے علاوہ، صارفین کے لیے کاسٹیوم انسٹرکشنز کا سیکشن بھی دیا گیا ہے جہاں وہ چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ صارفین یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ چیٹ بوٹ انہیں کس نام سے پکارے اور اپنی دلچسپیوں و ترجیحات کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو زیادہ ذاتی، دوستانہ اور حقیقت کے قریب بات چیت کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، پرسنلائزیشن پیج میں ریفرنس چیٹ ہسٹری کا فیچر بھی موجود ہے، جس سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کی میموری کو آن یا آف کر سکیں گے، تاکہ گفتگو کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔