مسلم دنیاکاقائدپاکستان

09:24 AM, 22 Sep, 2025

اسرائیل کے قطرپرحملے کے بعدپاکستان نے پوری دنیاکوپیغام دے دیاہے کہ اگرکسی نے ہماری خودمختاری کوچیلنج کیا تومنہ توڑجواب ملے گاچاہے وہ کوئی بھی ملک ہو۔اس اعلان کے پیچھے پوری امت مسلمہ اورمخلص دوستوں کی سپورٹ بھی موجود ہے۔عرب ممالک پراسرائیلی جارحیت رکنے کانام نہیں لے رہی  ۔ عراق  ، شام ، لبنان ، لیبیا ، یمن سمیت عرب ممالک اس صورت حال سے پریشان ہیں کہ اس بدمست ہاتھی کونکیل کیسے ڈالی جائے اس کاصرف ایک ہی راستہ ہے سخت ’’ری ایکشن ‘‘ ۔ ایران پراسرائیل کے حملے کے بعد تہران نے منہ توڑجواب دیا جس کی گونج واشنگٹن تک سنائی دی یہی فارمولا اپناتے ہوئے قطرکوبھی جواب دینا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے اسرائیل کو معلوم ہوکہ اگر اس نے کسی مسلم ملک پرجارحیت کی کوشش کی توسخت جواب ملے گا اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کی حرکتوں سے امریکہ پوری طرح آگاہ ہوتا ہے مگراپنی آنکھیں اسکی محبت میں بندکرلیتاہے۔ایشین ٹائیگر’پاکستان‘معرکہ حق کے بعد دنیاکی نظروں میں ایک مضبوط ملک کے طورپرسامنے آچکا ہے اوردوحہ اجلاس میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا بھی منواچکا ہے آنے والے وقت میں یہی پاکستان دنیا کیلئے ایک بڑی طاقت ہوگا اس کے پیچھے چین سمیت دیگرممالک کھڑے ہوں گے وہ وقت دور نہیں۔وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دنیاکوواضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کوجواب دے سکتے ہیں پھر چاہے جارحیت کرنے والا ملک کتنا ہی طاقتورکیوں نہ ہواپنے ملک کی خودمختاری اورسالمیت سے بڑھ کرہمارے لیے کچھ نہیں ہے۔چینی ٹیکنالوجی نے امریکہ سمیت دنیاکوحیران اورپریشان کردیاہے معرکہ حق میں بھارت کیخلاف جیت پاک چین دوستی اور طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے اب دنیا میں ہلچل مچ چکی ہے اوربہت تیزی سے واشنگٹن کارعب مدھم ہوتا جارہا ہے ٹرمپ ہرروز یوٹرن پریوٹرن لے رہے ہیں کبھی بھارت پربھاری ٹیکس عائد کرتے ہیں تو کبھی تجارتی معاہدوں پرزور دیتے ہیں امریکہ ہمیشہ سے ہی اپنے مفادات کی جنگ لڑتا رہا ہے اسے کسی سے کوئی سروکارنہیں اسے دوربیٹھ کرشطرنج کاکھیل کھیلنے کی لت لگی ہوئی ہے جوبھی امریکی صدر ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا پالیسیاں ایک ہی رہتی ہیں کہ دوسروں کوکیسے دبانا ہے اور اگرکوئی بات نہ مانے تواس پرکیسے اور کس سے حملہ کروانا ہے حالیہ جنگوں میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں اسرائیلی کی خون کی ہولی ختم نہیں ہورہی لاکھوں فلسطینی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں اور دوسری طرف پوری دنیا بشمول مسلم ممالک سوائے مذمت کے کچھ نہیںکر پارہے ہیں اب جب قطر کی باری آئی ہے تو سب کواتحاد کاخیال آ ہی گیااچھاہے آخر کب تک اکیلے اکیلے رہ کر مار کھاتے رہیں گے۔پاکستان کی عرب ٹاسک فورس کی تجویز وقت کی ضرورت اورمستقبل کی علامت ہے اس پرعمل کرکے ہی طاقت کے زورپرہی جینا ہوگا ورنہ یہ بکھرا ہوا شیرازہ تھوڑا تھوڑا کرکے ختم ہوجائے گا۔ایٹمی طاقت پاکستان کی قیادت میں مسلم ممالک کا اتحاد ایک مضبوط اتحاد ہوگا اور کسی کی جرأت نہیں ہوگی ان کی طرف دیکھ سکے۔مسلم دنیاکی آنکھیں کھلتے ہیں امریکہ بھی جاگ گیا ہے اورٹرمپ نے پاکستان ، قطر ، ترکیہ سمیت بڑی طاقتوں کو دعوت دے دی ہے جس کا مقصد انہیں ان کے حقیقی مقصد سے پیچھے دھکیلنا ہے اگرامریکہ اس مشن میں کامیاب رہا تو مسلم ممالک کے مقدرمیں ذلت کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا۔اب آچکا ہے کہ اس کھیل کوبدلنا چاہئے ہر ملک کو اپنی خودمختاری و سلامتی کیلئے کھڑا ہونا ہوگا اسلامی اتحاد سے سب محفوظ رہیں گے اگراسلامی ٹاسک فورس بنتی ہے تو امریکہ یورپ سمیت سب کوکسی اسلامی ملک پرحملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا کہ ردعمل بھی آسکتاہے۔دنیا صرف اور صرف طاقتورکوہی مانتی ہے غریب مظلوم کی کوئی نہیںسنتا نہ ہی مانتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان نے معاشی اورسفارتی محاذوں پرکامیابیاں حاصل کی ہیں اورمزید بہتر سے بہتراقدامات کیے جارہے ہیں۔اسلامی اتحاد میں سعودی عرب کے علاوہ دیگر ملک بھی شرکت کے خواہشمند ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مشن میں کس حد تک کامیابی ملتی ہے۔بہترمستقبل کیلئے امت مسلمہ کواتحاد قائم کرنا ہوگااوراپنے فیصلے  خودلیناہوںگے اورامریکہ سمیت کسی کی ڈکٹیشن کو اوائیڈ کرنا ہوگا۔پاکستان نے بتادیا ہے کہ وہ قیادت کیلئے تیارہے اب باقی مسلم دنیاکوفیصلہ کرنا ہے کہ اس نے اپنے فیوچرکوبہترکرناہے یا پھر ایسے ہی مارکھاتے رہناہے۔مسلم اتحاد دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے مگر اس کوتوڑنے کیلئے بیرونی طاقتیں ہیمیشہ سرگرم عمل رہتی ہیں جس دن یہ اتحادقائم ہوگیا اس دن مسلمان دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہوگا ۔ ہمارا دوست  چین اس وقت سپر پاور بن چکا ہے صرف سامنے آنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کواپنی طاقت میں کمی کا احساس ہونا شروع ہوگیا ہے چین بڑی تیزی سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہا ہے جس سے دنیامیں طاقت کے توازن میں تبدیلیاں ہورہی ہیں خطے میں امریکی کنٹرول میںکمی سے امریکہ کو خدشات لاحق ہیںکہ کہیں چین اس کے مقابلے پرنہ آجائے بلاشبہ اس وقت چین ایک بڑی طاقت ہے جوبڑے اطمینان سے اپنے کام کوجاری رکھے ہوئے ہے وقت کے ساتھ ساتھ اسکی خطے میں اہمیت بڑھ رہی ہے اور پاکستان بھی دنیا کی نظروں میں آچکا ہے۔آ نے والے وقت میں یہی پاکستان مسلم دنیا کی قیادت کرے گا۔

مزیدخبریں