پاسپورٹس کے رنگ اور ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ، وزارتِ داخلہ سے منظوری طلب

08:25 PM, 22 Oct, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان میں جاری ہونے والے پاسپورٹس کے رنگ، ڈیزائن اور سیکیورٹی خصوصیات کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ کو باضابطہ اجازت کے لیے درخواست بھیج دی ہے۔

حکام کے مطابق، تبدیلی کا مقصد پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز کو مزید بہتر بنانا اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس کے رنگ اور ڈیزائن علیحدہ اور نمایاں ہوں گے تاکہ شناخت اور سفری سہولتوں میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن میں جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی اور اینٹی-فراڈ فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں جو بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پاکستانی شہریوں کے لیے شناخت اور سیکیورٹی کے مراحل کو مزید آسان بنائیں گے۔

منصوبے پر عمل درآمد وزارتِ داخلہ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد مرحلہ وار نئے پاسپورٹس کا اجرا شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں