کچے کے 71 ڈاکوؤں کا سرینڈر، 200 سے زائد ہتھیار پولیس کے قبضے میں آ گئے

04:27 PM, 22 Oct, 2025

کراچی :سندھ کے کچے علاقے میں 71 خطرناک ڈاکوؤں نے امن کی بحالی کے لیے سرینڈر کر دیا ہے۔ ڈاکوؤں نے اپنے قبضے سے 200 سے زائد چھوٹے اور بڑے ہتھیار پولیس اور وزیر داخلہ سندھ کے حوالے کیے ہیں۔

ضیا الحسن لنجار نے سندھ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سخت گیر پالیسی کی وجہ سے یہ کامیابی ممکن ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد امن چاہتا ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ پرامن زندگی گزار سکے۔

یہ پیش رفت علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مثبت سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں